مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی آج (پیر) صبح اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایک سیاسی وفد کی سربراہی میں نیویارک روانہ ہوا۔
صدر رئیسی کو رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام قمی، نائب صدر محمد مخبر اور حکومتی وزراء نے ائیرپورٹ پر الوداع کہا۔
صدر رئیسی کے شیڈول میں جنرل اسمبلی سے خطاب، مختلف ممالک کے سربراہان سے سائیڈ لائنز ملاقات اور نیوریاک میں مقیم ایرانیوں سے خطاب شامل ہے۔
آیت اللہ رئیسی امریکہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور میڈیا ہاوسز اور مختلف شخصیات سے ملاقاتوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کریں گے اور سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کے طور پر، بین الاقوامی سیاسی مشاورت کا ایک اچھا پلیٹ فار ہے جہاں دنیا کے بیشتر ممالک کے اعلیٰ سطحی سربراہان کی موجودگی کے سبب دو طرفہ مکالمے اور گفت و شنید کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ